سلام آباد : شہروں میں فلیٹوں میں رہنے والے شہریوں کے لئے خصوصی سولر اسکیم کی تیاری کی جارہی ہے ، جس کے تحت مالکان اپنے گاؤں میں سولر لگا کر شہر کے فلیٹ میں سولر کریڈٹ لے سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے ایک منفرد اسکیم پر کام شروع کر دیا ہے، جس کے تحت اب شہری اپنے گاؤں کی زمین پر سولر سسٹم لگا کر اس کا بجلی کریڈٹ شہروں میں موجود اپنے گھروں یا فلیٹس میں حاصل کر سکیں گے۔
راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ ٹریڈ کے صدر عثمان شوکت نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نے ایک ایسی انقلابی اسکیم تیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے جس کے تحت ملک میں باقاعدہ سولر وہیلنگ پالیسی متعارف کرائی جائے گی۔
SOLAR WHEELING POLICY IN PAKISTAN FOR FLAT OWNERS
ان کا کہنا تھا کہ اس پالیسی کا سب سے بڑا فائدہ ان لوگوں کو ہوگا جو شہروں میں فلیٹس یا ایسے گھروں میں رہتے ہیں، جہاں چھت پر جگہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ سولر پینل نہیں لگا سکتے۔



Add Comment