انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر برونز میڈل جیت لیا۔
جاپان میں کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے اہم میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کے خلاف 3-0 سے کامیابی سمیٹی اور کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
پاکستان کی جانب سے پہلا گول عزیر احمد نے کیا، دوسرا گول حیدر آسام نے پینلٹی اسٹروک پر کیا۔
پاکستانی ٹیم کی جانب سے تیسرا اور آخری گول عدیل نے کیا، ملائیشیا کی ٹیم میچ میں کوئی گول نہ کر سکی۔
یہ پڑھیں: انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: بھارت، پاکستان کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا
واضح رہے کہ انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔
انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، تیسرے کوارٹر تک قومی ٹیم کو برتری حاصل تھی لیکن آخری کوارٹر میں بھارت نے دو گول کرکے میچ اپنے نام کرلیا۔
بھارت نے پاکستان کو 5 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے عدیل، فرحان اسلم اور عزیر نے گول کیے تھے۔




Add Comment